ریاست بہار کے گیا میں گزشتہ 21 نومبرکو پندرہ برس کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوچکی ہے، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی وجہ کاانکشاف نہیں ہوسکا ہے ۔
اطلاع کے مطابق 19نومبر کو گیا کے مفصل تھانہ آبگلہ سے ستیندر مستری کا بیٹا راہل اچانک گھرسےغائب ہوگیا تھا،جس کی گمشدگی کی رپورٹ لواحقین نے تھانے میں درج کرائی تھی۔ اگلے تین دنوں کے بعد راہل کی لاش برآمد ہوئی ۔
پوسٹ مارٹم کے بعد بھی قتل کا انکشاف نہیں۔ویڈیو راہل کے اہل خانہ نے قتل کے پیچھے اسکول پرنسپل کا ہاتھ بتاتے ہوئے کہا کہ راہل کا قتل ایک لڑکی کی محبت کی وجہ سے ہوی ہے، جو اسکول پرنسپل کی رشتہ دار ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی راجیومشرا نے بتایا کہ طالب علم کے قتل معاملے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے، رہورٹ کے مطابق طالب علم کے جسم پر کسی بھی طرح کے نشان یا زخم نہیں تھے جس سے پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ۔
پولیس اب بھی اس معاملے کی تفتیش میں جٹی ہے، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی جانچ ایف ایس ایل کی ٹیم سے کرائی جائے گی۔