بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر تمام سیاسی جماعتیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بی جے پی، جے ڈی یو کے بعد اب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے 100 ڈیجیٹل ریلی نکالیں گے۔ کانگریس کارکنان اس کے بارے میں پرجوش ہیں۔
کانگریس کی ڈیجیٹل ریلی کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی منا تیواری نے کہا کہ 'ہم بکسر کے لوگوں کو متحرک کر کے ریلی کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ملک بحران کے دور سے گزر رہا ہے۔'