مظاہرین نے ڈپٹی میئر اور سٹی کمشنر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا، ملازمین نے میونسپل آفس کے احاطے میں مردہ جانور کو لٹکا کر احتجاج کیا جو شہر میں موضوع بحث رہا۔
ملازمین کا الزام ہے کہ حکومت لوک آیوکت کے پس پردہ انہیں بے روزگار کرنا چاہتی ہے، احتجاج کے سبب گزشتہ پانچ دنوں سے میونسپل کارپوریشن کے کام کاج متاثر ہے، روزانہ طرح طرح سے احتجاج ومظاہرے ہورہے ہیں۔
اس سے قبل ملازمین میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے لیکر شہر کی سڑکوں پر کوڑا کچرا پھینک چکے ہیں، شہر کی ہر گلی و محلے میں گندگی کا انبار لگا ہوا ہے، لوگ پریشان حال ہیں، گھروں تک پہنچ کر کوڑا لے جانے والے اسٹاف بھی نہیں پہنچ رہے ہیں جسکی وجہ سے گھروں کا کوڑے بھی سڑکوں پر پھینکا جارہا ہے۔