اردو

urdu

ETV Bharat / state

مونگیر: معاشقے میں پٹائی کے بعد طالب علم نے خودکشی کی - معاشقے میں پٹائی

بہار میں مونگیر ضلع کے تاراپور تھانہ علاقہ میں منگل کو ایک طالب علم نے خود کشی کرلی۔

Munger: Student commits suicide after being beaten in a love affair
مونگیر: معاشقے میں پٹائی کے بعد طالب علم نے خودکشی کی

By

Published : Sep 1, 2020, 7:48 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہما گاﺅں باشندہ گریجویٹ پاس طالب علم وکاس کمار نے اپنے کمرے کی چھت کے ہک سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

خودکشی کی وجہ عشق و محبت بتائی جارہی ہے۔ متوفی طالب علم دو دن قبل جب اپنی معشوقہ سے ملنے اس کے گھر گیا تھا وہاں اس کی پٹائی کی گئی تھی۔ بعد میں متوفی کے سرپرست نے اسے سخت ڈانٹ پلائی تھی۔

آج جب کنبہ کے سبھی لوگ کھیت میں کام کرنے گئے تبھی نوجوان نے اپنے کمرے کی چھت کے ہک سے رسی کی مدد سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details