ضلع مجسٹریٹ راجیش مینا نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثر گاﺅں والوں کو سیلاب راحت کیمپوں تک پہنچانے کاکام جنگی سطح پر جاری ہے۔
گنگا ندی کی آبی سطح میں اضافہ کی وجہ سے مونگیر اور جمال پور بلاک کے کوتل پور، جعفر نگر، ٹیکا رام پور، تارا پور دیارا، مرزا پور بردھے، بریار پور جنوب اور بریار پور مشرقی پنچایتوں کے قریب پچاس گاﺅں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ ان پنچایتوں میں سیلاب سے متاثر گاﺅں والے اونچے اور محفوظ مقامات پر پناہ لے رہے ہیں۔
مسٹر مینا نے بتایاکہ گنگا کنارے کے سبھی سرکاری اسکولوں کو سیلاب راحت کیمپوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
جہاں روشنی ، بیت الخلاءاور پینے کے پانی کے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔