اردو

urdu

مکھیا کے شوہر کا گولی مار کر قتل

ریاست بہار کے ضلع سہرسہ کے بلواهاٹ پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں بدمعاشوں نے مکھیا کے شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

By

Published : Sep 7, 2019, 3:03 PM IST

Published : Sep 7, 2019, 3:03 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:44 PM IST

سہرسہ میں مکھیا کے شوہر کو گولی مار کر قتل

پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے بتایا ہے کہ سروجا پنچایت کی مکھیا كنتی دیوی کےشوہر راج کمار شرما گزشتہ دیر رات موٹر سائیکل سے اپنے گاؤں سروجا واپس آ رہے تھے کہ اچانک گھات لگائے بددمعاشوں نے موہنیا گاؤں کے نزدیک انہیں گولی مار دی۔

اس واقعہ میں مسٹر کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

قتل کا سبب باہمی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو آج پوسٹ مارٹم کے لئے سہرسہ صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اس درمیان ضلع مکھیا یونین نے قاتلوں کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اگر اس دوران قاتلوں کی گرفتاری نہیں ہوتی ہے تو ضلع کے تمام مکھیا احتجاج کریں گے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details