ریاست بہار کے ضلع جہان آباد کے امتھوا پنچایت کو سوچھ بھارت مشن کے تحت 'گندگی سے پاک ' پنچایت قرار دیا گیا ہے۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے مکھیا معراج احمد کو 2 اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر وگیان بھون میں صدر مملکت کے ذریعے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ اس کی اطلاع خود مکھیا معراج عالم عرف سڈو نے دی ہے۔ Swachh Bharat Abhiyan Award
انہوں نے بتایا کہ وہ یکم اکتوبر کو دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ مکھیا معراج عالم عرف سڈو کو سوچھ بھارت ابھیان کے تحت ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ حکومت ہند کے جل شکتی وزارت کے زیر اہتمام ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے صاف صفائی سے متعلق سرگرمیوں کی انجام دہی اور نفاذ میں نمایاں کام کرنے کے لیے انہیں منتخب کیا ہے۔