گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع بیکوپور پنچایت کی مکھیا مہرانگیز خانم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوارڈ میں ملی رقم سے ایمبولنس خریدا ہے۔ مکھیا نے ایمبولینس اپنی پنچایت کے لیے وقف کر دی ہے۔ ضلع ہیڈکوارٹر سے قریب سو کلومیٹر دوری پر واقع بیکو پور پنچایت ہے اس پنچایت کی گزشتہ دو بار سے مکھیا ایک خاتون مہرانگیز خانم ہیں۔ مہر انگیز خانم نے پنچایت کی کمان سنبھالنے کے بعد یہاں سینچائی صفائی اور بے مکینوں کو وزیر اعظم رہائش منصوبہ کے تحت انہیں اس کا فائدہ دلانے کے ساتھ کئی ضروری منصوبوں کو زمینی سطح پر اتارا تھا۔ مہرانگیز خانم کے بہترین کاموں کی وجہ سے بیکوپور پنچایت نے نہ صرف ضلع میں بلکہ ریاست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ جس کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی نے مکھیا مہرانگیز خانم کو گزشتہ برس ایوارڈ سے نوازا تھا وزیراعظم کے ذریعے مکھیا کو توصیفی سند اور پنچایت میں اپنے پسند کے کام کرانے کے لیے پندرہ لاکھ روپے سے بھی نوازا گیا تھا۔
چونکہ بیکوپور پنچایت نکسل متاثرہ ہونے کی وجہ سے پچھڑی تھی جس کی وجہ سے کئی بنیادی سہولتوں کا فقدان تھا یہاں ایک ہی ہیلتھ سینٹر ہے لیکن وہ بھی خستہ حال ہے کیونکہ پنچایت بڑی ہے اور یہاں آبادی زیادہ ہے اس وجہ سے یہاں کے باشندوں کو صحت کو لے کر کافی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے اگر کسی کی طبیعت خراب ہو تو انہیں 12 کلومیٹر چل کر امام گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچنا پڑتا ہے اور اس کے لیے انھیں ایمبولنس کی بھی سہولت دستیاب نہیں تھی۔ اس کمی کو دیکھتے ہوئے پہلے بھی ای ٹی وی بھارت اردو نے اہتمام کے ساتھ خبر شائع کی تھی تاہم اب اس کمی کو مقامی مکھیا مہرانگیز خانم نے دور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: