گیا: بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ رینج کے آئی جی چھترنیل سنگھ کے دفتر میں آج ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی نے اے ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر پرموشن پانے والے محمد قاسم کو آئی پی ایس کا بیچ لگایا۔ محمد قاسم اس سے قبل محکمہ نگرانی میں ایڈیشنل ایس پی کے عہدے پر فائز تھے جنہیں حکومت کے ذریعہ 30دسمبر کو انڈین پولیس سروس میں ترقی دی گئی اور انہیں 31 دسمبر کو ارول ضلع کا ایس پی بنایا گیا۔ ارول ضلع مگدھ کمشنری کے پانچ ضلعوں میں ایک ضلع ہے جس کے کمشنری کا ہیڈ کوارٹر ضلع گیا ہی ہے۔ محمد قاسم 2002بیچ کے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے افسر ہیں۔ اس سے پہلے وہ ٹیچر تھے تاہم بی پی ایس سی کریک کرنے کے بعد ڈی ایس پی بنے تھے۔ Muhammad Qasim Promoted To IPS In Gaya
IPS Muhammad Qasim محمد قاسم ارول ضلع کے ایس پی مقرر
گدھ کمشنری کے ارول ضلع کے ایس پی محمد قاسم کی وردی پر آج آئی جی نے آئی پی ایس کا بیچ لگا دیا ہے۔ محمد قاسم کو گذشتہ 31 دسمبر کو حکومت نے ارول ضلع کا ایس پی مقرر کیا تھا۔ IPS Muhammad Qasim
مزید پڑھیں:Gaya Police ایس ایس پی کی پہل پر نکسلیوں کے گڑھ میں کیمپ کا اہتمام
ارول ضلع کا بطور ایس پی انہوں نے چارج سنبھال لیا ہے ،آج آئی جی مگدھ رینج نے انہیں پرموشن ہونےپر مبارک باد دی اور ساتھ ہی امید ظاہر کی ارول ضلع میں ان کی قیادت میں لاءاینڈآرڈر بہتر ہوگا اور پولیس محکمہ میں مختلف عہدوں پر کام کے طویل تجربات سے کرائم کنٹرول ہوگا، آئی جی نے کہاکہ محمد قاسم ایک تجربہ کار افسر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ان پر اعتمادظاہر کرتے ہوئے ایک ضلع کی کمان سونپی ہے۔ آئی جی چھتر نیل سنگھ گزشتہ ماہ ہی مگدھ رینج کے آئی جی کے عہدے پر فائز ہوئے تھے ، ان کے ماتحت پانچ ضلعے جس میں گیا،اورنگ آباد، جہان آباد نوادہ اور ارول ضلع ہے۔ ان پانچ ضلع میں سے چارمیں گزشتہ اکتیس دسمبر کو حکومت نے نئے ایس پی کی تعیناتی کی ہے۔ آئی پی ایس آشیش کمار ضلع گیا کے نئے ایس پی کے طور پر تعینات ہوئے ہیں ۔آئی جی چھتر نیل سنگھ نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ ماہ ہی چارج لیا ہے۔ اس دوران کئی ایس پی کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہاں جو مسائل ہیں اس سے وہ پوری طرح واقف نہیں ہیں۔ Muhammad Qasim Promoted To IPS In Gaya