اردو

urdu

ETV Bharat / state

مفتی جاوید اقبال جمعیت علماء بہار کے صدر منتخب - Jamiat ulma hind

کشن گنج ضلع کے مفتی جاوید اقبال جمعیت علمائے بہار کے صدر منتخب کئے گئے ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے بعد کشن گنج لوٹنے پر مفتی جاوید کا کشن گنج شہر کے پانی باغ علاقہ میں جمعیت علمائے کشن گنج کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔

mifti javed iqbal

By

Published : Apr 26, 2019, 8:54 PM IST

بہار : کشن گنج ضلع کے مفتی جاوید اقبال جمعیت علمائے بہار کے صدر منتخب کئے گئے ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے بعد کشن گنج لوٹنے پر مفتی جاوید کا کشن گنج شہر کے پانی باغ علاقہ میں جمعیت علمائے کشن گنج کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا۔

mifti javed iqbal

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی جاوید اقبال نے کہا کہ سب سے پہلے میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ عزت بخشی اسکے بعد میں جمعیت علمائے ہند کے اکابرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس لائق سمجھا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔ کشن گنج کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے بارے میں پوچھنے پر مفتی جاوید اقبال نے کہا کہ یقیناً جمعیت اس شعبہ میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم صرف تعلیم کے شعبے میں کام نہیں کرتی بلکہ انسانی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ سرگرم رہتی ہے۔ انہوں بتایا کہ کس طرح سال 2017 میں سیمانچل میں آے تباہ کن سیلاب میں جمعیت علمائے ہند کی جانب سے متاثرین کے درمیان ضروریات کی چیزیں تقسیم کی گئیں۔

غور طلب ہیکہ مفتی جاوید اقبال پچھلے 45 سال سے جمعیت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ وہ ضلعی سطح سے صوبائی اور مرکزی سطح پر خدمات انجام دے چکے ہیں. اس سے پہلے وہ جمعیت کے نائب صدر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details