اردو

urdu

ETV Bharat / state

Reaction On Shab E Qadr شب قدر کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے: مفتی عبیداللہ قاسمی - مفتی عبیداللہ قاسمی

مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ پھلواری شریف کے استاذ حدیث مفتی عبیداللہ قاسمی نے کہاکہ رمضان المبارک اپنے آخری عشرہ میں داخل ہو چکی ہے، اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس آخری عشرہ میں بڑی فضیلتیں رکھی ہیں، اس آخری عشرہ کی پانچ ایسی راتیں ہیں جسے طاق رات کہا گیا ہے، اسی رات میں شب قدر تلاش کرنے کا حکم ہے.

شب قدر کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے : مفتی عبیداللہ قاسمی
شب قدر کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے : مفتی عبیداللہ قاسمی

By

Published : Apr 14, 2023, 8:13 PM IST

شب قدر کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے : مفتی عبیداللہ قاسمی

پٹنہ:مفتی عبیداللہ قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ امتوں کا عابد وہ شخص ہوتا جو ایک ہزار ماہ تک اللہ تعالی کی عبادت کرتا تھا‘ لیکن اس کے مقابلے میں اللہ تعالی نے اس امت کے افراد کو یہ شبِ قدر عطا کر دی‘ جس کی عبادت اس ہزار ماہ سے بہتر قرار دی گئی، اس رات میں اللہ بندوں سے زیادہ قریب ہوتا ہے، بندہ جو بھی دعائیں کرتا ہے اللہ اسے قبول کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے پانچ راتوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ان راتوں میں جتنی ممکن ہو سکے اتنی عبادت کریں۔ اللہ کے نبی صل اللہ علیہ وسلم اس رات خاص عبادت کا اہتمام کرتے۔ مفتی عبیداللہ قاسمی نے کہا کہ اس مبارک مہینے کو قرآن سے بھی خاص نسبت ہے، اسی مہینے کے لیلتہ القدر میں قرآن پاک نازل کیا گیا جو پوری دنیا کے لئے ہدایت کی کتاب ہے، اس لئے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس مہینے میں قرآن کی تلاوت کا بھی خاص اہتمام کرے۔

یہ بھی پڑھیں:Meet Non Muslim Man Who is Fasting غیر مسلم روزے دار، گنگا جمنی تہذیب کی خوبصورتی

ان کا کہنا ہے کہ اس آخری عشرہ میں زیادہ سے زیادہ ختم قرآن کا اہتمام کرے. اپنے آل و اولاد کو بھی اس جانب راغب کریں تاکہ انہیں بھی شب قدر کی رات اور اس کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔، حدیثوں میں آیا ہے کہ جس شخص کو شب قدر مل گیا گویا اس نے ہزار رات کے برابر عبادت کی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details