اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مسلمانوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا' - ایم ایل اے خالد انور

ریاست بہار میں جے ڈی یو کے لیے جشن کا دن ہے جے ڈی یو نے ریاست میں 16 پارلیمانی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے لیکن ان میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں ہے اس کامیابی پر جے ڈی یو کے ایم ایل اے خالد انور کی قیادت میں ریاست کے کئی مسلم رہنما جشن منارہے تھے۔

خالد انور، ایم ایل اے، جے ڈی یو

By

Published : May 23, 2019, 11:07 PM IST

پارلیمینٹ میں مسلم نمائندگی پر خالد انور کا کہنا ہے کہ 'مسلمان اس ملک میں بہت مضبوط ہوا ہے مسلمانوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا ہے یہ ملک قانون سے چلتا ہے'۔

خالد انور، ایم ایل اے، جے ڈی یو

خالد انور نے کہا کہ 'ریاست میں جے ڈی یو کی کامیابی غیر متوقع نہیں ہے ہم لوگ شروع سے کہہ رہے تھے کہ چالیس میں ست چالیس سیٹیں ہم حاصل کریں گے کیونکہ ہم نے سماج کے ہر طبقے کے لیے کام کیا ہے نتیش کمار نے سماج کے ہر طبقہ کو جوڑا ہے'۔

‏سنی وقف بورڈ کے چیئرمین ارشد اللہ نے کہا کہ انھوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ چالیس سیٹوں پر کامیاب ہو رہے ہیں انھوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اب نتیش کمار کی نمائندگی کو قبول کریں ان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details