اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت مزدوروں کی مدد کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے' - حکومت مزدوروں کی مدد کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے

آر جے ڈی کے ترجمان ایم تیواری نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے دوران غریب مزدوروں کی مدد کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور کچھ سرکاری اہلکار انتظامات کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

mrityunjay tiwari's  statement on migrant laborers in patna bihar
حکومت مزدوروں کی مدد کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے

By

Published : May 11, 2020, 12:04 AM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آر جے ڈی کے ترجمان ایم تیواری نے موجودہ حکومت کے دور حکومت پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے اس دعوے کے برخلاف قرنطینہ سینٹر میں مزدوروں کے لیے کوئی نظام موجود نہیں ہے اور اب اس کی پول کھل رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہار میں مسلسل باہر سے آنے والے مزدور ہنگامہ کر رہے ہیں۔

آر جے ڈی کے ترجمان ایم تیواری

ترجمان ایم تیواری نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت غریب مزدوروں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے اور کہیں نا کہیں سرکاری اہلکار انتظامات کرنے میں فیل نظر آرہے ہیں۔ اسی دوران تیواری نے کہا کہ حکومت صرف اعلانات کر رہی ہے۔

تیواری نے کہا لیکن عہدیدار کہیں بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ غریب عوام بہت پریشان ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود نگرانی کرکے تمام کوارنٹین سینٹر کا نظام درست کریں۔ کیونکہ بڑی تعداد میں مزدور باہر سے آئے ہیں۔ انہیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details