اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ڈیزل کی قیمت بڑھنے میں مرکز کا کوئی کردار نہیں' - پردیپ کمار سنگھ

ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار نے کہا کہ یہ جمہوری ملک ہے، آواز اٹھانے کا سبھی کو حق ہے، مخالف پارٹی بھی سڑکوں پر اترے، کس نے منع کیا ہے۔

MP Pradeep Kumar Singh Center has no role in diesel price hike
'ڈیزل کی قیمت بڑھنے میں مرکز کا کوئی کردار نہیں'

By

Published : Jun 27, 2020, 6:39 PM IST

ڈیزل اور پٹرول کی مہنگائی کا عمل رکنے کا نام نہیں لے رہا، ہندوستان میں گزشتہ دنوں ڈیزل کی قیمت پہلی بار پٹرول سے زیادہ بڑھنے پر لوگ حیران ہیں اور طرح طرح کے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

'ڈیزل کی قیمت بڑھنے میں مرکز کا کوئی کردار نہیں'

اس وقت دہلی میں پٹرول کی قیمت 18 پیسے اضافے کے ساتھ 79.92 روپے فی لیٹر ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت 14 پیسے اضافے کے ساتھ 80.02 فی لیٹر پر آ گئی ہے۔

ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ کئی ریاستوں میں ڈیزل کی قیمت پٹرول سے زیادہ ہو گئی، جس پر مرکزی حکومت کی شدید نقطہ چینی ہوئی۔

ادھر ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان اشیاء کی قیمت ہندوستان میں طے نہیں کی جاتی، عالمی بازار کے حساب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت طے ہوتی ہے اور اسی کے مطابق قیمت کم اور زیادہ ہوتی ہے، مخالف پارٹی جان بوجھ کر عوام کو ورغلانے کا کام کر رہی ہے، کیا کانگریس کے دور اقتدار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت نہیں بڑھی، باوجود اس کے ہماری حکومت ہر سطح سے قیمت کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈیزل کی ضرورت بھی کسانوں کو نہیں پڑے گی، نریندر مودی نے کسانوں کی سہولت کے لئے ہر کھیت میں بجلی پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر کام چل رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پردیپ کمار نے کہا کہ یہ جمہوری ملک ہے، آواز اٹھانے کا سبھی کو حق ہے، مخالف پارٹی بھی سڑکوں پر اترے، کس نے منع کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details