اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان اشفاق کریم کی ارریہ میں آمد

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں آج راجیہ سبھا رکن و راشٹریہ جنتا دل پارٹی کی سینیئر رہنما اشفاق کریم پہنچے۔

رکن پارلیمان اشفاق کریم ارریہ پہنچے
رکن پارلیمان اشفاق کریم ارریہ پہنچے

By

Published : Jan 15, 2020, 7:52 PM IST

راجیہ سبھا رکن و راجد کے سینئر لیڈر اشفاق کریم نے راشٹر جنتا دل کے کارکنان سے ملاقات کی اور آئندہ 17 جنوری کو ارریہ کالج میں سابق نائب وزیراعلی و حزب مخالف رہنماء تیجسودی یادو کا ہونے والے پروگرام کا جائزہ لیا اور اس پروگرام سے متعلق ضروری ہدایت دی۔

رکن پارلیمان اشفاق کریم ارریہ پہنچے

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اشفاق کریم نے کہا کہ کل سے تیجسوی یادو کا 16 جنوری سے سیمانچل دورہ شروع ہو رہا ہے۔ اس دورے میں وہ سیمانچل کے کٹیہار، پورنیہ، کشن گنج جائیں گے۔
اسی کے تحت وہ 17 جنوری کو دن کے گیارہ بجے ارریہ کالج پہنچیں گے اور این آر سی، سی اے اے و این پی آر کے خلاف اجلاس عام سے خطاب کریں گے۔

اشفاق کریم نے کہا کہ موجودہ ملک کی حالت ایمرجنسی سے بھی زیادہ کشیدہ ہیں ۔ یہ حکومت اپنے کئے گئے وعدوں کو چھپانے کے لئے یہ ساری چیزیں کو طول دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے عوام کو ان سب مسئلو ں میں الجھا دیا ہے تاکہ کسی کے زبان پر مہنگائی، بیروزگاری، کسان خودکشی جیسے اہم موضوع نہیں آئیں۔لیکن ہم بھی پوری مضبوطی کے ساتھ لڑیں گے اور عوام کو بیدار کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تیجسوی یادو اسی کے تحت ارریہ آ رہے ہیں جہاں وہ مرکز کے ساتھ ریاستی حکومت کے دوہرے رویہ کو اجاگر کریں گے۔

اس موقع پر سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم ، سابق رکن اسمبلی آنندی یادو ، ضلع صدر قمر الزمان کے علاوہ درجنوں کارکنان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details