اردو

urdu

ETV Bharat / state

Motihari موتیہاری: کرنٹ لگنے سے دو لوگوں کی موت، دو زخمی - dhaka motihari news

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع میں دو الگ الگ پولیس حدود میں کرنٹ کی زد میں آنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

Motihari: Two killed, two injured in electrocution
Motihari موتیہاری: کرنٹ لگنے سے دو لوگوں کی موت، دو زخمی

By

Published : Jun 14, 2021, 12:41 PM IST

مشرقی چمپارن ضلع کے دو الگ الگ تھانہ حلقے میں کرنٹ کی زد میں آنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ترکولیا اور چڑیا تھانہ علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے موتیہاری صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔

جانکاری کے مطابق چڑٰیا تھانہ علاقے کے چڑیا گاؤں میں ایک ٹھیکیدار بجلی محکمہ کو بغیر کسی جانکاری کے تین نجی مستری سے زراعت سے جوڑے کام کے لئے تار لگوا رہا تھا، اسی دوران وہ کرنٹ کی زد میں آگیا جہاں ایک مستری کی موت ہوگئی۔ جس کی پہنچان پچکپڑی اوپی کے مڑلی گاؤں کے رہنے والے محمد شہزاد کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے میں دو زخمی ہوئے ہیں۔

دوسرا حادثہ ترکولیا تھانہ علاقے کے رام پور چرگاہا گاؤں میں ہوا، جہاں معراج سائی نام کے ایک شخص بجلی کی تار جوڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details