گذشتہ 24 فروری کو عدالت نے بیٹے ارون سدائے کو ماں کا قاتل قرار دیا تھا - جس پر فیصلے کے لیے 29 فروری کا دن طے کیا گیا تھا -
واضح رہے کہ دربھنگہ ضلع کے کمتول تھانہ حلقہ کے مادھو پٹی گاؤں میں 24،اگست سال 2016،کو دن دہاڑے ارون سدائے نے اپنی ماں سانوریا دیوی کو بانس کے ڈنڈے سے گردن پر حملہ کرکے قتل کر دیا تھا جس کو لیکر اس کے والد جیا سدائے نے کمتول تھانہ میں مقدمہ نمبر 139/2016 درج کروایا تھا۔