اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: تین معصوم بچوں کے ساتھ ماں نے کی خودکشی - بہار نیوز

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں گھریلو تنازعہ سے تنگ ہوکر ایک خاتون نے اپنے تین معصوم بچہ کے ساتھ کود کر خودکشی کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ وقوع رامپور بلاک کے کرمچٹ تھانہ کے بھچی باندھ میں رونما ہوا۔

mother commits suicide with three innocent children in kaimur
تین معصوم بچوں کے ساتھ ماں نے کی خودکشی

By

Published : Sep 27, 2020, 10:47 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ بچھی باندھ رہائشی راجیش کمار کی اہلیہ 27 سالہ رادھیکا دیوی روز روز کے گھریلو تنازعہ سے تنگ ہو کر گھر سے قریب پانچ سو میٹر کی دوری پر ایک کھیت میں واقع کنویں میں کود کر خودکشی کر لی۔

جانکاری کے مطابق رادھیکا دیوی نے پہلے اپنے ایک سال کا بیٹا انیس کمار پھر ڈھائی سالہ مہیشا اور پانچ سالہ مہیما کو کنویں میں پھینک کر پھر خود کود گئی۔

اس واقع کی جانکاری جیسے ہی مقامی لوگوں کو ہوئی تو لوگوں نے اس کی اطلاع مقامی پولس کو دی۔ جائے حادثہ پر رام پور بلاک کے سرکل افسر، ڈولپمنٹ افسر بھی موقع پر پہنچے۔

مزید پڑھیں:

تین خواتین چوری کے الزام گرفتار

کافی مشقت کے بعد کنویں سے دو بچیوں کو باہر نکالا جا سکا۔ جس میں ڈھائی سالہ مہیشہ کماری کی موت ہو چکی تھی۔ وہیں پانچ سالہ مہیمہ کماری کو زندہ بچایا جا سکا۔ جبکہ چوبیس گھنٹہ کے بعد بھی رادھیکا دیوی اور اس کے ایک سال کے بیٹا کا پتہ نہیں لگ سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details