اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: مچھر بتی سے جھونپڑی میں لگی آگ، ایک خاتون ہلاک - بہار کے کیمور

کیمور کے برلی گاٶں میں گذشتہ رات مچھر بتی سے بھڑکی آگ کی وجہ سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ اس کی بہو بری طرح جھلس گٸ۔

Mosquito coil causes fire, kills 60-year-old woman
کیمور: مچھر بتی سے جھونپڑی میں لگی آگ، ایک خاتون ہلاک

By

Published : Mar 2, 2021, 9:06 PM IST

بہار کے کیمور میں مچھر بتی کی وجہ سے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے ایک بیوہ خاتون کی موت ہوگئی اور اس کی بہو شدید طور پر جھلس گئی۔

کیمور: مچھر بتی سے جھونپڑی میں لگی آگ، ایک خاتون ہلاک

ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا کے پہاڑی علاقہ میں واقع کرمچث تھانہ کے برلی گاٶں میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق شیو مورت پاسوان کی 60 برس کی بیوہ پھونس کی بنی چھونپڑی میں مچھروں کو بھگانے کے کےلیے کوائل جلایا تھا جبکہ رات دیر گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ کو بجھایا لیکن اس حادثہ میں بیوہ خاتون کی موت ہوگئی اور جھونپڑی میں سورہی اس کی بہو وندھیا چلی دیوی بری طرح جھلس گئی۔ حادثہ میں جھونپڑی میں رکھا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آج صبح کرمچٹ تھانہ کے پولیس عہدیدار نے حادثہ کے مقام پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھبھوا ہسپتال منتقل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details