اردو

urdu

ETV Bharat / state

MOS Kaushal Kishore Choudhary شراب کو دوا کے طور پر بھی استعمال کرنا خطرناک

گیا میں مودی حکومت میں مرکزی ریاستی وزیر کوشل کشور چودھری نے نشہ مکت بھارت بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہرطرح کے نشے پر پابندی ہونی چاہیے اور اس کے لیے سماج آگے بڑھے تاکہ حکومتیں بھی فیصلہ لے سکیں۔ MOS Kaushal Kishore Choudhary

شراب دوا کے طورپر بھی استعمال کرنا خطرناک ثابت ہوگا
شراب دوا کے طورپر بھی استعمال کرنا خطرناک ثابت ہوگا

By

Published : Nov 19, 2022, 12:48 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں مجاہد آزادی ادا دیوی کی برسی کے موقع پر نشہ مکت بھارت مہم کے تحت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں اترپردیش کے بی جے پی رہنما و مرکزی وزیر برائے مملکت کوشل کشور چودھری شامل ہوئے۔ MOS Kaushal Kishore Choudhary On Liquor Banned In Bihar

شراب کو دوا کے طورپر بھی استعمال کرنا بھی خطرناک

انہوں نے اس دوران بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کا شراب بندی قانون پر دیے جانے والے بیان کہ شراب دوا کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے پر کہا کہ مانجھی ہمارے دوست ہیں تاہم ان کے اس بیان کی حمایت ہرگز نہیں کی جاسکتی ہے۔ شراب و نشے کے چکر میں ان کا کوئی فرد کب شراب اور نشے کا عادی ہوجائے گا ؟ یہ کسی کو پتہ نہیں چلے گا،اس لئے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کے اس بیان اور مانگ کی حمایت نہیں کی جاسکتی ہے ،

یہ بھی پڑھیں:Shraddha Murder Caseشردھا قتل معاملہ پر مرکزی وزیر کا متنازعہ بیان

انہوں نے کہاکہ ان کا بیٹا بھی اسی طرح نشے کا بڑا عادی ہوگیا تھا جس کا خمیازہ اسے اپنی جان سے بھگتنا پڑا۔ 2020 میں اس کی موت ہوگئی۔ ہم ایم پی اور وزیر ہیں، بیوی ملیح آباد سے رکن اسمبلی ہے تاہم ہم اپنے بیٹے کو نہیں بچا سکے۔ ہمار حال ایسا ہے تو پھر عام لوگوں کا کیا ہوگا؟ MOS Kaushal Kishore Choudhary On Liquor Banned In Bihar

ABOUT THE AUTHOR

...view details