محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ آج شام آئی جانچ رپورٹ میں مونگیر ضلع کے جمال پور میں صدر بازار کی رہنے والی دس خواتین اور پانچ مرد کے وائرس کی زد میں آنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مونگیر میں کورونا متاثرین کی تعداد پچاس سے تجاوز - covid 19 in munger bihar
پندرہ نئے کورنا مریض ملنے سے مونگیر ضلع میں متاثرین کی تعداد جہاں 52 پہنچ گئی ہے وہیں ریاست بہار کے کل پازیٹیو مریضوں کی تعداد 197 ہوگئی ہے۔
مونگیر میں کورونا متاثرین کی تعداد پچاس سے تجاوز
انہوں نے بتایا کہ دس خواتین و بچیوں کی عمر 10 سال ، 12 سال ، 20 سال ، 23 سال، 30 سال ، 35 سال ، 37 سال اور 38 سال اور پانچ مردوں و بچوں کی عمر 14 سال ، 18 سال ، 30 سال ، 30 اور 46 سال ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ مونگیر میں کل پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے اور بہار میں کل متاثرین کی تعداد 197 پر پہنچ گئی ہے۔