اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College مرزاغالب کالج میں اردو لسانی طلبا کے لیے پچاس فیصد سے زائد نشستیں مخصوص

ضلع گیا میں واقع مرزاغالب کالج نے اپنی سطح سے داخلہ کے لیے میرٹ خاکہ بنایا ہے جس میں پہلے اُردو لسانی طلبہ کا کوٹہ مقرر ہے. اُس کے بعد کالج اپنے انٹرنل طلبہ سمیت درج فہرست طبقات کے لیے کوٹہ مخصوص کیا ہے

مرزاغالب کالج میں اردو لسانی طلبا کے لئے پچاس فیصد سے زائد نشستیں مخصوص
مرزاغالب کالج میں اردو لسانی طلبا کے لئے پچاس فیصد سے زائد نشستیں مخصوص

By

Published : Jul 7, 2023, 2:03 PM IST

مرزاغالب کالج میں اردو لسانی طلبا کے لیے پچاس فیصد سے زائد نشستیں مخصوص

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے ماتحت واحد اقلیتی کالج مرزا غالب میں یو جی اور پی جی کورس کے لیے داخلہ جاری ہے۔ داخلے کا عمل 11 جولائی تک مکمل ہو جائے گا۔ اس سال کالج میں پوسٹ گریجویٹ میں 12 مضامین کے لیے طلبہ کا داخلہ ہو رہا ہے۔ مرزا غالب کالج میں اس بار ایک نیا تجربہ کیا گیا ہے۔ پہلی بار پوسٹ گریجویشن کے لیے کالج کی سطح پر داخلہ امتحان کے انعقاد کے بعد طلبہ کا داخلہ لیا جا رہا ہے جب کہ دوسرے کالجوں میں داخلہ کے عمل کے لیے میرٹ لسٹ تیار کی جاتی ہے۔ اس کے بعد براہ راست داخلہ ہوتا ہے لیکن گیا کا مرزا غالب کالج پوسٹ گریجویٹ میں داخلہ لینے کے لیے داخلہ امتحان لیتا ہے تاکہ اچھے اور بہتر کرنے والے بچوں کا داخلہ ہو سکے۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان نے بتایا کہ پی جی میں داخلہ لینے کے لیے 12 مضامین کے لیے ایک ساتھ داخلہ امتحان لیا گیا اور اسکروٹنی کی بنیاد پر بچوں کا داخلہ لیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ کالج کی طرف سے کالج کی سطح پر پوسٹ گریجویٹ میں داخلہ لینے کے لیے داخلہ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔

اس میں اُردو سے بھی پوسٹ گریجویٹ کرنے والے طلباء شامل ہیں حالانکہ داخلہ ٹیسٹ میں اُردو کے لیے صرف بیس طلبہ ہی شامل ہوئے۔ بعد میں کچھ اور طلباء نے درخواست دی ہے۔ ان کا بھی ٹیسٹ ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ دینے کے پیچھے مقصد یہ تھا کہ اچھے اور پرفارمنس والے بچے ہی داخلہ لے سکیں۔ پی جی میں مختلف مضامین کی 500 سے زیادہ سیٹوں کے لیے داخلہ لیا جا رہا ہے۔ اس میں اُردو کے لیے 66 نشستیں بھی شامل ہیں کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ شعبہ اُردو میں مناسب تعداد طلباء کی ہے حالانکہ پوسٹ گریجویٹ اُردو مضمون کے لیے 66 نشست یونیورسٹی کی جانب سے مخصوص ہے جسے بڑھانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Jama Masjid BPSC Coaching گیا کی جامع مسجد میں مقابلہ جاتی امتحان کی تیاریوں کے لئے کوچنگ سنٹر کا قیام

واضح رہے کہ مرزا غالب کالج جنوبی بہار کا واحد اقلیتی کالج ہے جہاں مختلف مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ یہاں بچوں کا داخلہ ریزرویشن کوٹہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ یہ کالج 1969 میں بہار کے گیا شہر میں مسلم اقلیتی برادری میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ کالج مگدھ یونیورسٹی، بودھ گیا سے منسلک ہے اگرچہ یہ کالج گیا شہر کی مسلم اقلیتی برادری میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا، لیکن یہاں دیگر مذاہب اور برادریوں کے طلبہ بھی زیرتعلیم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details