پٹنہ:بہار قانون سازیہ کا مانسون اجلاس کل سے ایک بار پھر شروع ہو رہا ہے، یہ اجلاس 30 جون تک چلے گا جس میں کئی اہم بجٹ پیش کئے جائیں گے. قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں میں اسمبلی و کونسل کی پانچ پانچ نشستیں ہوں گی جس میں پہلے دن یعنی جمعہ کو صدر نشیں کا ابتدائی خطبہ ہوگا جس میں تمام اراکین کا خیر مقدم کیا جائے گا، اس کے بعد گزشتہ بجٹ اجلاس سے اب جتنے اراکین قانون سازیہ، ممبر پارلیمنٹ اور سرکردہ شخصیات کا انتقال ہوا ہے ان سب کے لیے اظہار تعزیت پیش کیا جائے گا. اس کے بعد 25 اور 26 جون کو اجلاس نہیں ہوگا-Bihar Legislative Assembly
مانسون اجلاس کی پھر دوسری نشست 27 جون کو ہوگی جو 30 جون تک جاری رہے گا. اس دوران حکومت کی جانب سے ضمنی بجٹ بھی پیش کیا جائے گا اور اسے دونوں ایوانوں میں منظوری کے لئے بھیجا جائے گا. ساتھ ہی اس اجلاس میں کئی اہم سرکاری بل بھی پیش اور منظور کئے جائیں گے. اس اجلاس میں خاص طور سے اقلیتوں کے مسائل پر زیادہ ہنگامہ ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں، مسلم لیڈران مسلمانوں کے مختلف مسائل کو ترجیح کے ساتھ اسمبلی و کونسل دونوں ایوانوں میں اٹھانے کی تیاری مکمل کر لی ہے. ساتھ ہی تمام پارٹیوں کے سرگرم اراکین کے ذریعہ اپنے اپنے ایوان میں اٹھائے جانے والے سوالات کی کاپیاں ایوان سکریٹریٹ کو بھیج دی ہیں۔