پولیس کے مطابق ڈیری روڈ پر آدرش اسکول کے سامنے واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم پر پک اپ ڈالا (لوڈنگ وین) میں آئے چور آج صبح اے ٹی ایم مشین توڑ کر اس میں سے روپے چرا رہےتھے۔اسی دوران وہاں سے موٹرسائکل پر جارہے ایک شخص نے اے ٹی ایم مشین توڑ رہے چوروں کو دیکھا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
اے ٹی ایم سے لاکھوں کی چوری
ریاست گجرات مکے ضلع بناس کانٹھا کے سابق پالن پور علاقے میں واقع بینک کی اے ٹی ایم مشین کو توڑکر چور روپے چراکر فرار ہوگئے۔
پالن پور میں بینک کے اے ٹی ایم سے چوری
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔لیکن تب تک چور اے ٹی ایم توڑ کر اس میں سے روپے چوری کرکے فرار ہوچکے تھے۔ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے کہ اے ٹی ایم میں کتنے روپے تھے اور کتنے روپے کی طوری ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس وقت سکیورٹی گارڈ وہاں موجود نہیں تھا۔بین کے افسر جائےوقوع پر پہنچ گئے ہیں اور پولیس سی سی ٹی وی فٹیج کی بنیاد پر چوروں کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔
Last Updated : Jul 23, 2019, 5:10 PM IST