گیا:بہار کے ضلع گیا میں مومن کانفرنس کی جانب سے منعقدہ دو روزہ اجلاس کا آج آخری دن ہے۔ اجلاس میں کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بہار کے انصاری برادری کی ترقی وبہبود کے ساتھ تعلیمی شرح میں اضافے اور سیاسی حصے داری کے لیے بیداری مہم چلانے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی، ساتھ ہی کہا گیا کہ مردم شماری میں برادران انصار کے درمیان بیداری پیدا کی جائے گی۔
مومن کانفرنس کے ضلع صدر ماسٹر محمد منصور انصاری نے اجلاس کے دوران کئی تجویز پیش کی اور کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ آپسی انتشار قوموں کی تنزلی کاباعث بناہے۔ اتحاد واتفاق ایک ایسی کنجی ہے جو ترقی کی راہ میں حائل سبھی روکاوٹوں کو کھول دیتی ہے، اگر آپس میں اتحاد واتفاق ہو تو حکمرانوں کو بھی صحیح راہ دکھاسکتے ہیں اور اپنے حقوق کی بازیابی بھی کرسکتے ہیں۔ Issues Discussed in Momin Conference انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ انصاری برادری کی سیاسی حصے داری پر بھی باتیں ہوں اور برادری کو خاطر خواہ حصے داری دلائی جائے لیکن اس کے لیے سبھی کو متحد ہونا ہوگا