ویشالی: ریاست بہار کے ضلع ویشالی کے جنداہا تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک لڑکا نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلاکر کھیت میں لے گیا۔ اس کے بعد چار نوجوان وہاں آگئے ان لوگوں کا ویڈیو بنالیا، جس کے بعد لڑکی کو بلیک میل کر کے اس ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی اور پھر ویڈیو وائرل کردیا۔ Molestation with Minor in Vaishali
پولیس نے بتایا کہ ایک نوجوان نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلا کر کھیت میں لے گیا تھا، وہاں اس نے اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے۔ اسی دوران وہاں چار نوجوان پہنچے اور موبائل سے ویڈیو بنانے لگے۔ دونوں کا قابل اعتراض حالت ویڈیو بنانے کے بعد چاروں نوجوانوں نے ؛لڑکی کے ساتھ جبراً اجتماعی جنسی زیادتی کی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔