گیا:گیا شہر کے سب سے قدیم انگلش میڈیم اسکول ' سینٹ چشتی اکیڈمی ' کے بانی محمد معیز الرحمان کا انتقال پر ملال ہو گیا ہے۔ بدھ کے دن تقریباً 11:45 بجے بنگلورو میں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوا۔ ان کی عمر 76 سال تھی اور وہ ضلع کے پہلے ایسے شخص تھے۔ جنہوں نے پہلے انگریزی میڈیم اسکول کو قائم کیا تھا۔ آج بھی یہ اسکول شہر گیا کے معروف گنج محلے میں آباد ہے، واضح ہو کہ غریب بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے انہوں نے گیا شہر میں سینٹ چشتی اکیڈمی کے نام سے ایک انگلش میڈیم اسکول قائم کیا تھا۔ شہر گیا میں یہ اسکول سنہ 1971 میں شروع کیا گیا تھا جہاں بچے کم سے کم فیس میں بہتر تعلیم حاصل کر سکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: