نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، راہل گاندھی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی رہنماؤں نے جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا، "شرد یادو جی کے انتقال سے انتہائی غمگین ہوں۔ اپنے طویل عوامی کیرئیر میں انہوں نے خود کو ایم پی اور وزیر کے طور پر ممتاز کیا۔ وہ ڈاکٹر لوہیا کے نظریات سے بہت متاثر تھے۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو سنبھال کر رکھوں گا۔ وہیں راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا 'شرد یادو جی ایک سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ خوش اخلاق کے آدمی تھے۔ میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا۔ میں ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ملک کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ '
سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا، 'سینئر سیاستدان، سابق رکن پارلیمنٹ شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ایک عظیم سوشلسٹ رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی پسماندہ اور استحصال زدہ لوگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے وقف کر دی۔ ان کی موت سوشلسٹ تحریک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پسماندگان سے سے میری تعزیت۔ وہیں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 'جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کے انتقال سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ سابق مرکزی وزیر کے طور پر ملک کی خدمت کرتے ہوئے انہوں نے مساوات کی سیاست کو مضبوط کیا۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری گہری تعزیت۔' آر جے ڈی کے قومی صدر لالو یادو شرد یادو کی موت کی خبر سن کر بہت دکھی ہیں۔ انہوں نے سنگاپور سے شرد یادو کی موت پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 'شرد یادو کی موت کی خبر سن کر میں بہت اداس ہوں۔