وزیراعظم مودی نے ریاست بہار کے مظفرپور پارلیمانی حلقے میں این ڈی اے امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'چار مرحلوں کے انتخاب کے بعد مخالفین چاروں خانے چت ہوچکے ہیں۔ آئندہ مرحلوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ اپوزیشن کی شکست کتنی بڑی اور این ڈی اے کی جیت کتنی عظیم الشان ہوگی۔ یہ لہر نہیں للکار ہے پھر ایک بار مودی سرکار ہے'۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین مرکز میں حکومت بنانے کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ وہ اپنے اراکین کی تعداد بڑھانے کے لیے چھٹپٹا رہے ہیں۔
کانگری کے صدر راہل گاندھی نے بھی آج مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے امیدوار کرن اہروار کے حق میں منعقد ہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے چار مرحلوں کے بعد وزیراعظم مودی کا چہرہ اتر گیا ہے اور انٹرویوز میں بھی وہ ہچکچاہٹ کے ساتھ بول رہے ہیں۔