اردو

urdu

ETV Bharat / state

Popular Front on Bihar Mob Lynching: 'نتیش حکومت میں ہی جے ڈی یو رہنما کی ماب لنچنگ حیران کن' - سمستی پور میں ایک مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ

پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے ریاستی صدر محبوب عالم ندوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح سے خلیل رضوی کی پیٹ پیٹ کر اور زندہ جلا کر قتل کیا گیا ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے اس کے پیچھے آر ایس ایس اور ان کے معاونین کا ہاتھ ہے۔ قتل کسی رنجش یا جھگڑا کی بنیاد پر نہیں بلکہ گائے کے نام پر سازش کہ تحت کیا گیا ہے۔ مذکورہ معاملے سے پہلے 17 فروری کو ہی مقامی تھانہ کو بھی اطلاع دی گئی مگر اس پر کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں خلیل رضوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔The Culprit of the Murder of JDU Leader Was Arrested

پی ایف آئی
پی ایف آئی

By

Published : Feb 24, 2022, 12:11 PM IST

''بہار میں اس وقت نظم و نسق کے نام پر کھلے عام غنڈہ گردی ہو رہی ہے۔ یہاں کوئی چیز محفوظ نہیں ہے۔ بہار آر ایس ایس کی نفرت کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ یہاں بھی اتر پردیش جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اقلیتوں کو نشان زد کر کے قتل کیا جا رہا ہے اور یہ سب اقلیت نواز کہی جانے والی نتیش حکومت میں کھلے عام ہو رہا ہے جو حیران کن ہے۔ نفرت اس قدر حاوی ہے کہ خود برسر اقتدار کی پارٹی جے ڈی یو کے لیڈر اور سمستی پور مسری گھراری کے باشندہ خلیل رضوی تک کی موب لنچنگ کر دی گئی مگر پولس انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشائی بنی ہوئی ہے۔''

مذکورہ باتیں پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے ریاستی صدر محبوب عالم ندوی نے ایک پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں سے کہی۔ Mob Lynchings in Bihar

پی ایف آئی

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے خلیل رضوی کی پیٹ پیٹ کر اور زندہ جلا کر قتل کیا گیا ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے اس کے پیچھے آر ایس ایس اور ان کے معاونین کا ہاتھ ہے۔

قتل کسی رنجش یا جھگڑا کی بنیاد پر نہیں بلکہ گائے کے نام پر سازش کے تحت کیا گیا۔ مذکورہ معاملے سے پہلے 17 فروری کو ہی مقامی تھانہ کو بھی اطلاع دی گئی مگر اس پر کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں خلیل رضوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

JDU Worker Beaten to Death: بہار میں گائے کے نام پر ماب لینچنگ میں ایک شخص کا قتل

محبوب عالم ندوی نے کہا کہ 'جب خود نتیش کمار کی پارٹی کے لیڈروں کا ہی موب لنچنگ ہونے لگے تو عام لوگ کتنا محفوظ ہوں گے سمجھا جا سکتا ہے۔ اس لیے بہار کے وزیر اعلیٰ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس سمت میں ٹھوس کارروائی کرتے ہوئے معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپیں تاکہ انصاف ہو سکے اور اصل قصور کو سزا دی جائے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت اگر اس معاملے میں غفلت برتتی ہے تو ہم لوگ پورے بہار میں تحریک کا آغاز کریں گے. اس موقع پر پی ایف آئی کے ریاستی نائب صدر ریاض معارف اور کارکن محبوب عالم بھی موجود تھے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details