اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکل آفسر پر جان لیوا حملہ

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک متنازع زمین کی شکایت پر جانچ کرنے پہنچے رام پور انچل کے سرکل افسر بھرت بھوشن پر اچانک گاؤں کے لوگوں نے لاٹھی ڈنڈے سے لیس ہو کر حملہ کر دیا۔

Bihar mob attack incident

By

Published : Aug 3, 2019, 3:21 PM IST

لوگوں کے اس حملے میں بھرت بوشن بری طرح پھنس گئے، جس کے بعد کسی طرح اپنے دو گارڈ کے ساتھ بھاگ کر جان بچائی۔ لیکن حملہ آوروں نے سی او کی سرکاری گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا دیا۔

ذرائع کے مطابق دوپہر بعد سی وہ اپنے علاقے کے ہنگری گاؤں میں متنازع زمین پر ناجائز قبضہ کی شکایت پر جانچ کے لیے گئے تھے۔ حملہ آوروں نے انھیں دیکھتے ہی حملہ کردیا۔

بھرت بوشن اپنے علاقے کے ہنگری گاؤں میں متنازع زمین پر ناجائز قبضہ کی شکایت پر جانچ کے لیے گئے تھے۔

ہنگری گاؤں کے ہی ہری نارائن سنگھ نے اپنی زمین پر ناجائز قبضہ کی شکایت کی تھی۔ شکایت میں نرمل سنگھ پر الزام لگایا تھا۔ شکایت پر سی او تھانہ افسر یوگیش کمار کے ساتھ نکلے لیکن تھانہ افسر راستہ میں ہی رک گئے۔ اور سی او دو گارڈ کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے تھے۔

اس حادثے کے بعد پورے گاٶں میں دہشت کا ماحول ہے۔ وہیں دوسری طرف اس معاملہ کو لیکر کل 13 لوگوں کے خلاف مقامی تھانہ میں نام درج کیا گیا ہے۔

اس سے متعلق سی او نے بتایا: 'ہری نارائن کی درخوست میں تحریر کیا گیاتھا کی 11 ایکڑ زمین پر دوسرے فریق کے لوگ ناجاٸز قبضہ و خون خرابہ پر آمادہ ہیں۔ جسے پر امن قاٸم کرنے کے لیے میرے زریعہ موقع واردات پر جانچ کیا جانا تھا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details