گیا:بہار کے ضلع گیا میں ایم ایل سی انتخاب MLC Elections In Bihar کو پرامن اور آزادانہ ماحول میں کرانے کے غرض سے ضلع انتظامیہ کمر بستہ ہے۔
اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ الیکشن افسر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے بہار ایم ایل سی انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا گیا ہے اور آئین کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخے کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ضلع گیا میں ایم ایل سی انتخابات MLC Elections In Bihar کے لیے 9 مارچ سے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ شروع ہوگا اور یہ سلسلہ 16 مارچ تک چلے گا، 17 مارچ کو کاغذات کی جانچ کی جائے گی اور 21 مارچ تک نام واپس لینے کی آخری تاریخ طے ہے جبکہ 4 اپریل کو ووٹنگ ہوگی اور 7 اپریل کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
مزید پڑھیں:
ایم ایل سی انتخاب کے لیے کل 33 ووٹنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں 24 مرکز گیا ضلع میں ہوگا۔