ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج کے بعد اب سیاسی شور ختم ہوچکا ہے۔
وہیں دوسری جانب حساس نشست مانے جانے والے ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے اسمبلی حلقے' جوکی ہاٹ' میں انتخابی لڑائی برقرار ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمین کے منتخبرکن اسمبلی شاہنواز عالم نے خود پر اپنے بڑے بھائی کے ذریعہ جان سے مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔
رکن اسمبلی شاہنواز عالم کے بڑے بھائی سرفراز عالم اس بار اسمبلی انتخاب میں اپنے چھوٹے بھائی شاہنواز عالم سے شکست کھائے ہیں۔
اس کے بعد سے ہی آپسی تنازعہ سامنے آ رہا ہے۔
شاہنواز عالم نے آج اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو پورے واقعات کو سے روبرو کراتے ہوئے کہا کہ میری غیر موجودگی میں دیر شب سابق رکن پارلیمان و میرے بڑے بھائی سرفراز عالم ڈیڑھ درجن کارکنان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پہنچے۔