پٹنہ: مجلس اتحاد المسلمین سے راشٹریہ جنتا دل میں شامل ہونے والے بائیسی کے رکن اسمبلی سید رکن الدین نے ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اخترالایمان اپنے قریبیوں کے ذریعے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، اگر میرے ساتھ کچھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کے لئے سیدھے طور پر اخترالایمان ذمہ دار ہوں گے۔ Ruknuddin Serious Allegations Against Akhtar Iman
انہوں نے کہا کہ 'سیاست میں اخترالایمان صاحب اس قدر نیچے گر جائیں گے مجھے یقین نہیں ہوتا ہے، لہٰذا میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مجھے اپنے لوگوں سے پریشان کرانا بند کریں۔
سید رکن الدین نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے ذریعہ صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک مضبوط سیکولر پارٹی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے جو غریبوں اور اقلیتوں کی آواز بلند کرتی ہے، میں کسی دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں لیا بلکہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے، لیکن یہ بات اخترالایمان کو ہضم نہیں ہو رہی ہے، وہ صرف مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا جانتے ہیں۔