اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ghulam Ghouse Attack Minority Minister رکن قانون ساز کونسل پروفیسر غلام غوث کی اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان پر تنقید - اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان پر تنقید

جے ڈی یو کے سینئر رہنما و رکن قانون ساز کونسل پروفیسر غلام غوث  نے کہاکہ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر ضلع میں ایک اقلیتی رہائشی اسکول کھولے جائیں گے اور جن اضلاع میں اقلیتی رہائشی اسکول کی عمارت کی تعمیر کی جائے گی تب تک یہاں کرایہ کی عمارت میں اسکول شروع کئے جائیں گے۔ محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان کی یقین دہانی کے باوجود چھ ماہ گزر چکے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی اضلاع میں یہ کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔ Ghulam Ghouse Attack Minority Minister

رکن قانون ساز کونسل پروفیسر غلام غوث کی اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان  پر تنقید
رکن قانون ساز کونسل پروفیسر غلام غوث کی اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان پر تنقید

By

Published : Nov 9, 2022, 3:00 PM IST

Updated : Nov 9, 2022, 3:19 PM IST

ٹنہ: بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے سے ہی اقلیتی طبقے اور اداروں کی ترقی کو لے سیاسی چقلش جاری ہے۔اس درمیان اقلیتی طبقے کی ترقی کے نام سیاسی رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ Ghulam Ghouse Slam Bihar Minority Minister Over Development Works

اسی درمیان جدیو کے سینئر رہنما و رکن قانون ساز کونسل پروفیسر غلام غوث نے ای ٹی وی بھارت سے کے دوران اقلیتی فلاح پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر اقلیت کے وزیر اس جانب کب دھیان دیں گے جبکہ میں خود ان کی رہائش گاہ جا کر اس معاملے کو جلد از جلد حل کئے جانے کی گزارش کی تھی مگر ان کی جانب سے بھی کوئی اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی.

غلام غوث نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں اس طرح کا عمل جاری ہے اور وہاں لاکھوں کی تعداد میں اقلیتی طبقہ کے بچے فیضیاب ہو رہے ہیں. جبکہ ہماری حکومت نے اس منصوبے کا اعلان تلنگانہ ریاست سے پہلے کیا تھا آج وہاں یہ نافذ ہو چکا ہے مگر ہمارے یہاں سرد خانے میں پڑا ہوا ہے. وہ اس معاملے کو پھر سے کونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے.

یہ بھی پڑھیں:AIMIM to Alliance With Mahagathbandhan اے آئی ایم آئی ایم کا مہاگٹھ بندھن سے اتحاد ہونا طے

ادھر جب اقلیتی وزیر سے اس بابت سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے جو 13 اضلاع میں کرائے پر اقلیتی رہائشی اسکول چلانے کی جو بات کہی تھی اس پر کارروائی ہو رہی ہے. بہت جلد اس کے نتائج برآمد ہوں گے.

غلام غوث کے ناراضگی پر اقلیتی وزیر نے کہا کہ وہ ہمارے سینئر لیڈر اور گارجین کی طرح ہے. ان کی بات ہماری ترجیحات میں شامل ہوتی ہیں، یہ معاملہ ابھی پراسیس میں ہے مگر جلد ہی 13 اضلاع میں ہم کرائے پر اقلیتی رہائشی اسکول کھولنے جا رہے ہیں.Ghulam Ghouse Slam Bihar Minority Minister Over Development Works

Last Updated : Nov 9, 2022, 3:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details