اردو

urdu

ETV Bharat / state

گمشدہ نوجوان کی لاش برآمد - سکتپور گمشدہ نوجوان کیشو مکھیا

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں لاپتہ نوجوان کی لاش کھیت سے ملنے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

گمشدہ نوجوان کی لاش برامد

By

Published : Aug 13, 2019, 7:08 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:46 PM IST

یہ واقعہ دربھنگہ کے سکتپور تھانہ کے گاؤں تاڑڈیح گاؤں کا ہے۔

لاش کی شناخت کیشو مکھیا کے طور پر کی گئی ہے،جو گذشتہ چار روز سے لاپتہ تھا۔

اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے یہ الزام لگایا ہے کہ انہوں نے تھانہ سکتپور میں کیشو کے گمشدہ ہونے کی اطلاع دی، تاہم تھانہ انچارج نے گمشدگی کی اطلاع درج نہیں کی۔

اہل خانہ نے تھانہ انچارج پر رشوت کا بھی الزام لگایا ہے۔

لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق دربھنگہ ضلع کے ایس پی بابو رام نے کہا کہ تھانہ انچارج پر لاپروائی برتنے کے الزام میں کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور پولیس کیشو کے قتل کے وجوہات پر تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 9:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details