گیا میں پیر کی شام سے لاپتہ آٹو ڈرائیور کی منگل کو لاش برآمد ہوئی ہے۔ مہلوک کی پہچان کونچ کے آنتی کا رہنے والا ستیش یادو کے طور پر ہوئی ہے۔
گزشتہ شام آٹو سے مسافروں کو لے کر کر مائن موڑ ستیش چھوڑنے گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ سواری اتار کر وہ اپنے گاؤں واپس نکلا تھا لیکن گھر تک نہیں پہنچا۔
گھر والے منگل کے روز گاؤں والوں کے ساتھ اس کی تلاش میں نکلے تو گھر سے تین کلومیٹر دور کرمائن موڑ پر اس کا آٹو نظر آیا۔
تلاش کرنے پر پاس میں ہی گیہوں کے کھیت میں اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پہلی نظر میں لگتا ہے کہ اس کا قتل کسی اور جگہ پر کیا گیا ہے کیونکہ جس جگہ سے لاش برآمد ہوئی ہے وہاں پر خون کے دھبے نہیں تھے۔