ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا میں شرپسندوں نے کپڑے کی دکان کو آگ کے حوالے کر دیا۔ جس سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
کیمور: شرپسندوں نے کپڑے کی دکان میں لگائی آگ - شرپسندوں نے کپڑے کی دکان میں لگائی آگ
بہار کے ضلع کیمور میں بھبھوا کے چمن لال تالاب کے پاس واقع فیاض انصاری کی کپڑے کی دکان میں شرپسندوں نے دکان کا شٹر توڑ کر آگ لگا دی۔
شرپسندوں نے کپڑے کی دکان میں لگائی آگ
اطلاع کے مطابق یہ واقعہ چمن لال پوکھرا کے پاس رونما ہوا ہے۔ بیتی رات شرپسندوں کی اس کاروائی میں تقریبا 20 لاکھ روپے کے کپڑے جل کر خاک ہو گئے۔
دکاندار فیاض انصاری کا کہنا ہے کہ کسی نے دکان کا شٹر توڑ کر آگ لگائی ہے۔ دوسری جانب فیاض نے نامعلوم افراد کے خلاف بھبھوا تھانہ میں مقدمہ درج کرائی ہے۔