اردو

urdu

ETV Bharat / state

Global Bihar Education Award مرزا غالب کالج کے سیکرٹری کو گلوبل بہار ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا - Mirza Ghalib College Secretary Shabi Arfeen Shamsi

گیا شہر میں واقع اقلیتی مرزا غالب کالج کے سیکرٹری کو گلوبل بہار ایجوکیشن ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ آئی جی وکاس ویبھو، معروف فیشن ڈیزائنر نتیش چندرا اور مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت تعلیمی حلقہ سے جڑے دیگر معززین کے ہاتھوں نوازا گیا ہے۔

مرزا غالب کالج کے سیکرٹری کو گلوبل بہار ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا
مرزا غالب کالج کے سیکرٹری کو گلوبل بہار ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا

By

Published : Jun 26, 2023, 3:31 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی کو اے این کالج پٹنہ میں گلوبل بہار ایجوکیشن ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ششی پرتاپ شاہی اور انڈین پولیس سروس آفیسر کم انسپکٹر جنرل آف پولیس وکاس ویبھو اور فیشن ڈیزائنر نتیش چندرا نے مشترکہ طور پر دیا۔

مرزا غالب کالج کے سیکرٹری کو گلوبل بہار ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا

اس موقع پر دیگر معززین کے علاوہ پٹنہ یونیورسٹی اور پاٹلی پترا یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی موجود تھے۔ یہ ٹیلنٹ اعزاز ملک بھر اہمیت کا حامل ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ایس۔آر ایم یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ایوارڈ ملک بھر سے منتخب خاص لوگوں کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے تعلیم کے میدان میں اہم کام کیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ سیکرٹری شمسی مرزا غالب کالج گیا کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ جس کے لیے اس سے قبل بھی انہیں کئی اعزازات اور انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔ خاص طور پر گیا ضلع میں انہیں یہ اعزاز ملنے پر خوب چرچا ہے اور مرزا غالب کالج میں خوشی کا ماحول ہے۔

مرزا غالب کالج کے سیکرٹری کو گلوبل بہار ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا

شبیع شمسی نے مرزا غالب کالج کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے نہ صرف بہار میں بلکہ ملکی سطح پر بھی کالج کی شناخت بنائی ہے۔ شمسی گیا کے واحد ماہر تعلیم ہیں، جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مرزا غالب کالج اقلیتی لسانی کالج ہے۔ حال کے برسوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ یہاں تعمیراتی کاموں سے کالج نے سرخیاں بٹوری ہیں۔ اس بار انٹر میڈیٹ امتحان 2023 میں کالج کی ایک طالبہ نے کامرس میں پورے بہار میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ وہیں اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر کالج کے ملازمین، خیر خواہوں، دوستوں اور گیا کے رہائشیوں نے شبیع شمسی کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھین: Mirza Ghalib School سکنڈ ٹاپر بہار سمیت فرسٹ کلاس سے پاس کرنے والے طلبہ کو استقبالیہ دیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details