گیا:ریاست بہار کے گیا شہر میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج کے سکریٹری سید شبیع عارفین شمسی نے آج مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر جواہر لال اور رجسٹرار روی پرکاش سے کالج کے معاملے پر ملاقات کی۔ مگدھ یونیورسیٹی کے وائس چانسلر نے گزشتہ دنوں ہی چارج لیا ہے، وہ یونیورسیٹی کے مستقل چانسلر نہیں ہیں بلکہ انہیں اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ Mirza Ghalib College Secretary Meets VC
مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے ان سے ملاقات کرکے کالج کے تعلیمی وتعمیراتی کاموں کے تعلق سے جانکاری فراہم کی اور بتایا کہ کالج کے کئی کام یونیورسیٹی میں پینڈنگ ہیں لہذا اس پر توجہ دی جائے، خاص طور پر سیشن میں تاخیر کی وجہ سے سبھی کالجز کو پریشانی لاحق ہے اور اس سے طلبہ کا مستقبل بھی خطرے میں ہے۔