اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Programme پولیس کپتان نے طالبات کو اپنے تحفظات کے تعلق سے جانکاری دی

گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں خواتین اور طالبات کے درمیان بیداری پیدا کرنے کی غرض سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی اور پولیس کے افسران سمیت خواتین کے تحفظ کے تعلق سے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔Awareness Programme

پولیس کپتان نے  طالبات کو اپنے تحفظات کے تعلق سے جانکاری دی
پولیس کپتان نے طالبات کو اپنے تحفظات کے تعلق سے جانکاری دی

By

Published : Dec 8, 2022, 8:40 PM IST

گیا:خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت گیا پولیس نے مرزاغالب کالج گیا کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام کے ذریعہ خواتین کو ان کے حقوق اور فرائض سے آگاہ کیا۔ ایس ایس ہرپریت کور نے پروگرام میں موجود خواتین اور طلبہ وطالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے اور اس کے آس پاس ہونے والے جرائم کی مخالفت کریں۔ جرائم اور مجرموں کے بارے میں بھی آگاہ کیاMirza Ghalib College Organize Awareness Programme Regarding Women's Safety And Security

ولیس کپتان نے طالبات کو اپنے تحفظات کے تعلق سے جانکاری دی

اس دوران انہوں نے قانون میں خواتین کے حقوق کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین آج کے دور میں کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہ کریں اور اس کی مخالفت کریں۔ ایس ایس پی نے طالبات کو کامیابی اور کسی بڑے امتحان کو کریک کرنے کے تعلق سے کئی ضروری معلومات خاص طور پر اپنی تیاری کے طور وطریقے سے واقف کرایا۔

ایس ایس پی ہرپریت کور نے کالج کی طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ' آپ اس کارنامے اور ترقی کو انجام دو کہ کالج تمہارے نام سے جانا جائے


دراصل مرزا غالب کالج کے ایم ایم ہال میں طالبات کو اپنے تحفظ ، مشکلات کاسامنا اور ناگہانی واقعات سے نمٹنے کے لیے بیداری کے تعلق سے ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیاگیا تھا۔ جس میں ایس ایس پی گیا ہرپریت کور کلیدی مقرر کے طور پر موجود تھیں۔

پروگرام کی مؤثر کارروائی ڈاکٹر ثروت شمسی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی اور ڈاکٹر نصرت جبین صدیقی اسسٹنٹ پروفیسر ہندی شعبہ نے مشترکہ طور پر کی۔ اپنے بیس منٹ سے زیادہ کے خطاب میں ہرپریت کور نے کہا کہ ایک عورت کو کمزور یا بے اختیار نہیں کہا جا سکتا۔ جھانسی کی رانی سے لے کر اندرا گاندھی تک خواتین نے مضبوط ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ بس ضروری ہے کہ خواتین اپنی طاقت اور صلاحیت کو پہچان سکیں۔

اس دوران طلبا وطالبات اور کالج کے اساتذہ نے ان سے کئی سوالات بھی کئے ۔ ایک طالبہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو دوسروں کی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے۔ بلکہ اسے ثابت کرنا چاہیے کہ وہ اچھی ہے اور اچھا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gender Violence صنفی تشدد کے خلاف خواتین میں بیداری مہم

خاتون پولیس تھانہ انچارج روی رنجنا کماری اور سینئر کونسلر فیملی کونسلنگ سینٹر کی رکن ڈاکٹر نیلم مہاجن نے تفصیل سے بتایا کہ خواتین کو کس طرح کی صورتحال میں اپنے تحفظ کو لیکر مستعد ہونا چاہیے۔ تھانہ صدر نے کہا کہ اگر آپ پر کوئی تشدد کرنے کی کوشش میں ہوتو موقع پر مزاحمت کرتے ہوئے کبھی گھبرانا نہیں چاہیے۔

اس دوران مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے موجود شرکاء شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو کالج کی جانب سے مومنٹو پیش کیا وہیں ایس ایس پی کے ہاتھوں کالج کے ان اہلکاروں کو بھی توصیفی سند اور مومنٹو دیکر حوصلہ افزائی کی گئی جنہوں نے کالج میں اپنی ڈیوٹی کے دوران گراں قدر خدمات انجام دیں Mirza Ghalib College Organize Awareness Programme Regarding Women's Safety And Security

ABOUT THE AUTHOR

...view details