گیا:ریاست بہار کے گیا شہر میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں زیر تعلیم ان طلبا و طالبات کو نوٹس کیا گیا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے کلاس میں حاضر نہیں ہو رہے ہیں۔ کالج نے باضابطہ ان طلبا و طالبات کی فہرست جاری کی ہے اور شعبوں کے ایچ او ڈی کے ذریعہ فہرست کالج کے پروفیسر انچارج کو دستیاب بھی کرا دی گئی ہے تاکہ طلباء کے معمول میں سدھار نہیں آنے پر ضروری کارروائی کی جائے۔ جن طلبا و طالبات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ انہیں واضح لفظوں میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اپنی کلاس پہنچیں اور اگر تین دنوں تک بغیر کسی اطلاع کے وہ غیر حاضر ہوتے ہیں تو داخلہ بھی رد کیا جاسکتا ہے، طلباء کو اس کی اطلاع دی گئی ہے اور ساتھ ہی فہرست کو کالج کے ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، پروفیسر انچارج ڈاکٹر شجاعت علی خان نے بتایا کہ محکمۂ تعلیم کی واضح ہدایت ہے جو طلباء و طالبات ریگولر کلاس نہیں کرتے ہیں ان کو اطلاع دی جائے باوجود کہ اُن کے کلاس آنے کی فیصد نہیں بڑھتی ہے تو کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: