پٹنہ: بہار اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان ریاست تلنگانہ کا دورہ کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ 'تلنگانہ کا دورہ نہایت کامیاب رہا اور وہاں اقلیتوں کے تعلق سے منعقد کئی اہم پروگرامز میں شرکت کی۔ وہاں کے اعلیٰ لیڈران نے پرتپاک استقبال کیا اور بہار میں ہو رہی ترقیاتی کاموں کو سراہا۔ تلنگانہ کے عوام میں بہار کی جو شبیہ پہلے بنی ہوئی تھی اب وہ دور ہو رہی ہے۔ لوگوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔ Minister Zama Khan Visit Telangana
زماں خان نے کہا کہ 'تلنگانہ کی حکومت وہاں کی مسلمانوں کے لیے کئی اہم فلاحی منصوبہ چلا رہی ہے، جو قابل تقلید ہے۔ وہاں منعقد پروگرامز میں ہم نے بھی بہار میں اقلیتی آبادی کے لیے کیے جا رہے کاموں کی تفصیل بتائی اور وہاں ہو رہے کاموں کی تفصیلات سنی، کچھ منصوبہ جو بہار میں چل رہے ہیں وہ وہاں نہیں ہو رہے اور کچھ منصوبہ جو وہاں انجام پا رہے ہیں وہ یہاں نہیں ہو رہے، لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ جو اچھے منصوبہ وہاں کئے جا رہے ہیں اسی طرز پر ہم بہار بھی شروع کر سکیں۔'