گیا:بہار کے ضلع گیا میں واقع ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی میں زیرتعلیم طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔بہار جوڈیشیل امتحان 2022 میں اکثریتی اسٹوڈنٹس کے ساتھ مسلم اسٹوڈنٹس نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔Minority Students Rank Well In Judicial Services Examination
اس میں سینٹرل ساوتھ بہار یونیورسیٹی کے کامیاب 20طالب علموں میں تین مسلم طالب علموں کامیاب ہوئے ہیں ۔یونیورسیٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر محمد مدثر عالم نے بتایا کہ یونیورسٹی کے اسکول آف لاء اینڈ گورننس (SLG) کے ٹیچر ڈاکٹر احسان رشید بھی امتحان پاس کیا ہے۔ اس کے علاوی صدف مصطفی ، معیز اور دیگر نے 31 واں بہار جوڈیشل سروس امتحان 2022 پاس کیا ہے ۔
لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کی کامیابی پر یونیورسیٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ان کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ انہیں کامیابی ملی ہے جسکے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
رجسٹرار کرنل راجیو کمار سنگھ نے بھی طلباء کی کامیابی پر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ اسکول آف لاء اینڈ گورننس کے ڈین اور ہیڈ سنجے پرکاش سریواستو نے طلباء کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کی محنت کے نتیجہ خیز نتائج پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔