اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minority Rights Forum Protest دربھنگہ میں مائنارٹی رائٹس فورم کا کلکٹریٹ دفتر کے سامنے احتجاج - مائنارٹی رائٹس فورم نے ہجومی تشدد

درگھنہ میں واقع کلکٹریٹ دفتر کے بایر مائنارٹی رائٹس فورم کی جانب سے سارن ضلع کے جوگیا گاؤں میں ہجومی تشدد کے دوران ہلاک نصیب قریشی کے خاندان والوں کو 2000000 معاوضہ دینے کی مانگ سمیت مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے گھنٹوں تک کلکٹریٹ دفتر کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔Minority Rights Forum Protest

مائنارٹی رائٹس فورم  کی جانب سے کلکٹریٹ دفتر کے سامنے احتجاج
مائنارٹی رائٹس فورم کی جانب سے کلکٹریٹ دفتر کے سامنے احتجاج

By

Published : Mar 14, 2023, 11:18 AM IST

مائنارٹی رائٹس فورم کی جانب سے کلکٹریٹ دفتر کے سامنے احتجاج

دربھنگہ:ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں مائنارٹی رائٹس فورم نے ہجومی تشدد میں ہلاک نصیب قریشی اور بیگوسرائے میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں کی جنسی زیادتی کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔مظاہرین نے ہجومی تشدد اور جنسی زیادتی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مائنارٹی رائٹس فورم کے صدر شعیب رضا شعبان کی قیادت میں ادارے کے درجنوں اراکین نے کلکٹریٹ دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

ادارے کے صدر شعیب رضا شعبان نے کہاکہ کاقلیتوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ
سرکاری دفاتر میں اردو زبان کے استعمال کو یقینی بنانے، اس کے لئے ہر محکمے میں مسلمانوں کو بحال کئے جائے،سرکاری اسکولوں میں اردو کی خالی اسامیوں کو جلد سے جلد پر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے اقلیتوں کے نام پر مختص رقوم کی منتقلی،دہشت گرد کے نام پر گرفتار کئے گئے مسلم نوجوانوں کے معاملے کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت کرائی جائے،عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دیے گئے نوجوانوں کی روزی روٹی، معاوضہ ادا کرنے ذمہ داری ان ایجنسیوں یا افراد پر نافذ کرنے جنہوں نے مذکورہ نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیا ہو۔ان کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ کی جائیداد سے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے ، اس کے علاوہ وقف کی آمدنی کا کم از کم نصف حصہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Organized mushaira in Gaya: بزم قلم کار کے زیر اہتمام ادبی مجلس ومشاعرہ کا اہتمام

اس موقع پر شہاب الدین عرف موصوف لڈو، جی محمد۔ اویش ۔ گلاب محمد ۔ سلطان اسٹوڈنٹ لیڈر محمد، رازی، گلزار، شعیب رضا، سہجاد،زاکر شبنم خاتون، تبسم نزہت، پروین کنیز، سکینہ، ممتاز بیگم کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details