گیا :ریاست بہار کے ضلع گیا میں قومی کمیشن برائے اقلیتی ایجوکیشن نے ضلع کے مختکف اقلیتی اداروں کا دورہ کیا اور ان کے ذمہ داران سے بات چیت کی ۔Minority Commission Of Education Visit Gaya District And Monitor Education System
قومی مائنارٹی کمیشن آف ایجوکیشن نے اقلیتی اداروں کے حالات کا جائزہ لیا قومی کمیشن برائے اقلیتی ایجوکیشن کے چیئر مین نے اقلیتی اداروں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو آئین نے مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے اختیارات دیے ہیں۔ اقلیتی ادارے اپنے یہاں قرآن بھی پڑھائیں۔ اپنی ثقافت مذہبی تعلیم مادری زبان کو فروغ دیں۔ خود مختاری کے ساتھ ادارے چلائیں۔ دراصل قومی اقلیتی کمیشن برائے ایجوکیشن کے چیئر مین جسٹس نریندر جین اور ان کے ساتھ کمیشن کے سکریٹری ضلع گیا کے دورہ پر ہیں۔
یہاں انہوں نے اقلیتی اداروں کے ذمہ دران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے ذمہ داروں سے فیڈ بیک لیا۔ہادی ہاشمی پلس ٹو اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر نفاست کریم نے میٹنگ میں چیئر مین کو آگاہ کیا کہ یہ حقیقت ہے کہ آئین نے ہمیں اپنے ادارے کے انتظام وانصرام کی ذمہ داری ادا کرنے کی اجازت دی ہے ۔یہ بھی اختیارات ہیں کہ اپنی زبان وثقافت کے تحفظ اور فروغ کیلئے تعلیم دیں۔ تاہم موجودہ سخت نصاب کے باعث ہم اپنی مادری زبان کی بھی تعلیم نہیں دے پاتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اپنی زبان اور اپنی مذہبی کتابوں کو پڑھانے پر تنقید اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتاہے جس کے تحفظ کے لئے حکومت بھی آگے نہیں آتی ہے۔
مزید پڑھیں:Uniform Civil Code 'بھارت میں یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ دستور کے خلاف اور ناقابل قبول ہے'
جسٹس جین نے واضح الفاظ میں کہاکہ اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرنی بھی پڑتی ہے۔ اپنے حقوق کو جانیں ۔کوئی پریشانی ہو تو متعلقہ اداروں تک پہنچائیں ، انہوں نے اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر مائناریٹی ادارے اچھا کام کررہے ہیں۔ اگر مائناریٹی ادارے نہیں ہوں تو ملک کے ایجوکیشن سسٹم بدتر ہوجائیں گے ۔Minority Commission Of Education Visit Gaya District And Monitor Education System