اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے بارے میں نتیش کمار نے کیا کہا؟ - گیا میں وزیراعلی نتیش کمار کا خطاب

گیا میں وزیراعلی نتیش کمار نے ایک ریلی کو خطاب کر تے ہوئے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی پر ہورہی مخالفت کے تعلق سے اپنی خاموشی توڑی۔

اقلیتوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں
اقلیتوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

By

Published : Dec 20, 2019, 12:16 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہمیں کام کر نے کا موقع میسر ہوا ہے۔ اس وقت سے ہی انصاف کے ساتھ بلاتفریق ترقیاتی کام کرتے ہوئے حاشیہ پر کھڑے تمام طبقہ کے لوگوں کو ترقی کے مین اسٹریم میں جوڑا ہے۔

اقلیتوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

وزیر اعلی نتیش کمار نے ضلع گیا کے گاندھی میدان میں بیداری ریلی سے اپنے خطاب کے دوران بغیر کسی سیاسی پارٹی یا لیڈران کانام لئے کہاکہ آج کچھ افراد اقلیتی معاشرے کو گمراہ کرکے مخالفت کرا رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اقلیتی طبقہ کو حاشیہ پرلاکر کھڑاکرنے کے ذمہ دار بھی وہی ہیں۔

مذید پڑھیں: اقلیتوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں

انہوں نے کہا کہ حاشیہ پر لانے یا مخالفت کرنے کے معاملے پر وہ بولنا نہیں چاہتے ہیں کیونکہ چند لوگ ہوتے ہیں جو ادھر ادھر بھٹکاتے ہیں تاہم ہماری ذمہ داری سب کے لئے ہے۔

انہوں نے سبھی طبقے کے لوگوں سے اپیل کی کہ ایک دوسرے کی عزت و احترام کا خیال رکھیں اور کسی کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں۔

وزیراعلی نے اقلیتی طبقہ کو یقین دہانی کرایا اور کہا کہ ہم نے جتنے بھی کام کیے ہیں، اگر اس پر بولنا شروع کریں تو طویل وقت خرچ ہوگا، مگر ہم ذمہ داری لیتے ہیں کہ اقلیتی معاشرے کے حقوق کو نظرانداز نہیں کیاجائیگا۔

جل جیون ہریالی منصوبے کو سبھی کامنصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتی طبقہ بے خوف ہوکر ریاست میں رہے تاہم انہوں نے کھلے طور سے سی اے اے اور این آرسی پر گفتگو نہیں کی۔

واضح رہے کہ راجیہ سبھا میں سی اے بی کی حمایت میں نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ نے ووٹنگ کی تھی، تبھی سے ریاست میں مسلمانوں میں وزیراعلی نتیش کمار کی پارٹی کے تئیں زبردست ناراضگی ہے اور گیا میں زبردست مخالفت کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details