بہار کے اسمبلی میں تشدد، مہنگائی، بے روزگاری اور زرعی قوانین کی مخالفت میں آج عظیم اتحاد سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلائے گئے بہار بند کا جزوی اثر ریاست کے ضلع کیمورمیں بھی دیکھا گیا۔ عام دنوں کی طرح ہی بسوں کی آمد و رفت جاری رہی۔ دکانیں حسب معمول کھلی رہیں۔
بازاروں میں جگہ جگہ آر جے ڈی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن کی جانب سے سڑک جام کرنے کی کوشش کی گئی ۔اس کے علاوہ مختلف مقامات پر دکانوں کو جبراً بند کرانے کی کوشش بھی کی گئی۔
رامگڑھ کے علاوہ کیمور میں کہیں بھی بند کا زیادہ اثر دیکھنے کو نہیں ملا۔ درگاوتی میں قومی شاہراہ پر آر جے ڈی کارکنان نے جام کر کے مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ بھبھوا سمیت دیرگر مقامات پر بھی راجد کارکنان کے ذریعہ دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔