گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع سے بہار کے عازمین کی روانگی سات جون سے شروع ہوگی۔ آج ہوائی اڈے پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیربرائے اقلیتی امور زماں خان اور چیف سکریٹری عامر سبحانی کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ اس میں ضلع اور حج بھون کے اعلی افسران و عہدیدار کے ساتھ سنیئر رضاکار شریک ہوئے ۔جائزہ اجلاس میں سلسلے وار طریقہ سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے پاور پروجیکٹر کے ذریعہ ابھی تک کی تیاری سہولیات اور انتظامات کا خاکہ پیش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گیا ہوائی اڈہ پر رہنے کھانے پینے اور عبادت وغیرہ کے لیے معقول انتظامات کئے گئے ہیں عازمین حج کی خدمت میں ضلع انتظامیہ کے اہلکار اور پولیس کے جوان تعینات ہونگے صاف ستھرائی پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی وغیرہ بھی ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اقلیتی فلاح زماں خان نے کہاکہ انکی حکومت اور خاص کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار حج پرواز کے تعلق سے فڈبیک لیتے ہیں۔عازمین کو سہولیات دستیاب کرانے کیلئے انکی حکومت حساس ہے کہیں سے کوئی لاپروائی اور انتظامات میں کمی نہیں ہو۔ خود انہوں نے پورے علاقے کا دورہ کرکے معائنہ کیا جہاں پر عازمین کے لئے پنڈال وغیرہ لگے ہیں۔