اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: ہندوستانی عوام مورچہ نے گورنر کوٹے کی ایک سیٹ کا مطالبہ کیا - نتیش کمار کے سامنے پارٹی نے مطالبہ رکھا ہے

نتیش کابینہ کے وزیر سنتوش مانجھی نے بھی " ہم پارٹی" کے لیے ایم ایل سی کی ایک سیٹ کے مطالبہ کی حمایت کی ہے، وزیر سنتوش مانجھی نے کہا اپنی پارٹی کی توسیع کرنے کا حق سب کو ہے۔ فیصلہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو کرنا ہے، ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) پارٹی نے اپنی بات وزیر اعلیٰ تک پہنچا دی ہے۔

سنتوش کمار سومن
سنتوش کمار سومن

By

Published : Feb 19, 2021, 12:54 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ریاستی وزیر و ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی جنرل سیکرٹری سنتوش کمار سومن نے کہا کہ گورنر کوٹے سے قانون ساز کونسل کی ایک سیٹ انکی پارٹی کو بھی چاہیے، اسکے لیے ہم پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بات بھی کی ہے۔

سنتوش کمار سومن

انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ نتیش کمار کو کرنا ہے، نتیش کمار کے سامنے پارٹی نے مطالبہ رکھا ہے کہ جو بھی وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوگا وہ پارٹی سطح پر دیکھا جائے گا کیونکہ فیصلہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ہی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی پارٹی کی توسیع کرنی ہوتی ہے وہ بھی چاہتے ہیں کہ انکی پارٹی مضبوط ہو، ہاں یہ ضرور ہے کہ اس میں کوئی تنازعہ اور رسہ کشی نا ہو، جو بھی ہوگا بہتر ہوگا۔ ہم پارٹی نے اپنی بات رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایم ایل سی کی سیٹ انکی پارٹی کو نہیں ملتی ہے تو اس پر کوئی تبصرہ کرنے کا حق پارٹی کے قومی صدر جیتن رام مانجھی کا ہے لیکن امید ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہم پارٹی کی بات اور مطالبہ کو پورا کریں گے۔ ہم پارٹی اور سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کا وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے درمیان بہترین روابط ہیں۔

اگر ایم ایل سی کی ایک سیٹ ہم پارٹی کو مل جاتی ہے تو کیا انکی پارٹی کسی کارکن کو امیدوار بنائے گی یا پھر کنبہ کے کسی فرد کو ایم ایل سی بنا یا جائے گا اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تنازع پیدا کرنے والی بات ہے۔ پارٹی کے قومی صدر جیتن رام مانجھی کا جو فیصلہ ہوگا اس کو ہم سب مانیں گے۔

واضح رہے کہ بہار گورنر کوٹے سے بارہ ایم ایل سی کی سیٹ خالی ہے اور کہا جارہا ہے کہ جلد ہی ناموں کی فہرست کو منظوری مل جائے گی، حکومت کی بڑی پارٹی بی جے پی اور جے ڈی یو نے اپنے اپنے ناموں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس دوران حکومت میں شامل سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ نے بھی ایک سیٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details